جی ایچ ایس ایس ایس فتح پور میں محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشن کے حوالے سے آگاہی مہم


خوازہ خیلہ: اسلامی جمعیت طلبہ تحصیل خوازہ خیلہ کے انچارج محسنِ انسانیت ٹیسٹ برادر معاذ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فتح پور کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کو نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر برادر معاذ خان اور ان کی ٹیم نے مختلف کلاسز کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ کو کوئز مقابلے کے اغراض و مقاصد، رجسٹریشن کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ طلبہ کو مقابلے میں بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔
منتظمین کے مطابق کوئز مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 5 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن پر 3 لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 2 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹاپ 100 پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی نقد انعامات اور اسناد دی جائیں گی۔
کوئز کے لیے ملک بھر میں 12 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ رجسٹریشن فیس 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 اگست 2026 ہے۔ طلبہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے www.nmiq.pk پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس علمی و تربیتی سرگرمی میں بھرپور حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔

Comments