پیدل چلنے والوں کی مشکلات اور عوامی حقوق کی پامالی

 یہ تو فٹ پاتھ کا برا حال ہے! برکلی سے لے کر ٹیٹا بٹ تک اور چوک سے لے کر گیمن پل تک سارا بازار قبضے میں آ چکا ہے۔ پیدل چلنے والوں کا راستہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشہ والوں نے گھیر لیا ہے۔ پیدل چلنے والے سڑک کے بیچوں بیچ چل رہے ہیں اور گاڑی والے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اگر یہ مسئلہ حل ہو جائے تو بائی پاس کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

اپنی تجاویز دیں کہ اس کا کیا حل ہونا چاہیے، بحیثیتِ عزیخیل عوام ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ اگر ہمارا کوئی کاروبار نہیں ہے، تو کم از کم بازار اور فٹ پاتھ پر تو ہماری ملکیت کا حق ہے جو ہمیں اس سرکار نے دیا ہے۔ اور یہ سرکار ہمیں آنے جانے کا راستہ بھی آزادانہ مہیا نہیں کر سکتی۔






Comments