کمیٹی کی پہلی پانچ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

پــــانــــچ مـــــاہ کــــی کــــارکــــردگــــی رپورٹ

فنانس سیکرٹری ڈاکٹر شرافت علی خان نے کمیٹی کی پہلی پانچ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

فنڈز کی مجموعی صورتحال

پانچ ماہ کے دوران 87,500 روپے جمع کیے گئے۔ یہ رقم کمیٹی کے 32 ممبران نے ہر ماہ پانچ سو روپے فی کس کے حساب سے ادا کی۔

ترقیاتی کام اور خرچ

جمع شدہ فنڈز سے گاؤں میں صفائی اور پانی کی نکاسی کے لیے اہم کام مکمل کیے گئے۔
ممتاز حسین (لوکل باڈی چیئرمین) اور گاؤں کے سیکرٹری کے تعاون سے دو واٹر کینالز کی مکمل صفائی کی گئی۔ کینالز سے نکالی گئی 70 سے 80 ڈائنوں اور ملبے کی صفائی اور ٹھکانے لگانے پر 62,200 روپے خرچ ہوئے۔

واٹر کینال کی بہتری

الفاروق مسجد کے قریب بالائی واٹر کینال کے بند حصوں میں دو بڑے پائپ نصب کیے گئے تاکہ پانی کی روانی بہتر ہو سکے۔ اس کے علاوہ گزرگاہ کو بھی ہموار کیا گیا تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں آسانی رہے۔

صفائی کے نظام میں بہتری

رحمان اللہ صاحب نے کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لیے جگہ فراہم کی، جس پر کمیٹی ان کی شکر گزار ہے۔ اس جگہ پر ایک مختصر باؤنڈری وال بنائی گئی 

 صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دو افراد کو روزانہ کی بنیاد پر ملازم رکھا گیا ہے۔

https://youtu.be/2u5FYjRc8qQ?is=7nmNxcFtfZRXGODC

Comments

Popular posts from this blog

DPO Shafiullah Orders Public Posting of Drug Dealers and Bailiffs' Pictures in Swat's Khwaza Khela Fatehpur

Report on Qalam Welfare College Bagh Dherai Fatehpur, Swat - Part-I and II Annual Examination 2023

Malak Travel AC Coaster : Swat to Rawalpindi Public Transport