جماعتِ اسلامی ضلع بر سوات کے نو منتخب امیر جناب حبیب اللہ ثاقب صاحب نے فتح پور کا دورہ کیا جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ علاقے کے کارکنان اور مقامی ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا ..
فتح پور کے مختلف عمائدین اور کارکنان نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں جماعت مزید بہتر انداز سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ استقبال کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کی آمد کارکنان کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
شرکا نے دعا کی کہ اللہ انہیں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرنے کی توفیق دے اور ان کی قیادت جماعت کے لیے مزید خیر و برکت کا سبب بنے۔
جناب ثاقب نے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدمت اور تنظیم کی مضبوطی کے لیے پوری کوشش کریں گے۔
Comments
Post a Comment