- Get link
- X
- Other Apps
یہ کچرا جو آج یہاں سے اٹھایا گیا ہے، حقیقت اپنی جگہ یہ ہے کہ یہ وہی کچرا ہے جو ہمارے اپنے ہی ہاتھوں سے پیدا ہوا اور پھر بے دردی سے گلیوں اور بازاروں میں پھینک دیا گیا۔ یہ جگہ ایک عرصے تک گندگی کے ڈھیر کی علامت بنی رہی اور اس بے حسی نے اس پورے گاؤں کو ایک بدصورت اور غیر خوشگوار منظر میں تبدیل کر دیا تھا۔
انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے تاکہ وہ تہذیب اختیار کرے، اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھے۔ بدقسمتی سے جب اجتماعی شعور کمزور پڑ جائے تو ایسے ہی مناظر جنم لیتے ہیں۔
اسی لیے برچم کے تمام شہریوں سے عاجزانہ گزارش ہے کہ خدارا اپنے اپنے حصے کی انفرادی ذمہ داریاں پوری کریں۔ کچرے کو مناسب جگہ پر پھینکنے اور صفائی کا خیال رکھنے کو اپنی عادت بنائیں۔ جب ہر فرد اپنی ذمہ داری ادا کرے گا تو ہی اجتماعی بہتری ممکن ہو سکے گی۔
یاد رکھیں، گاؤں ہم سب کا ہے اور اس کی خوبصورتی، صفائی اور وقار ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اجتماعی شعور ہی وہ بنیاد ہے جو کسی بھی معاشرے کو ترقی یافتہ اور باوقار بناتا ہے۔
شکریہ۔
Comments
Post a Comment