تھانہ فتح پور میں ڈی آر سی کا مشاورتی اجلاس


خوازہ خیلہ، 20 اگست 2026ء:
ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ اکبر حیات خان اور ایس ایچ او تھانہ فتح پور سید رحمان خان کی زیرِ صدارت ڈی آر سی ممبران کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین پروفیسر محمد اقبال خان، وائس چیئرمین فضل وہاب عرف قجیر خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
ایس ڈی پی او اکبر حیات خان نے ڈی آر سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کونسل عوامی تنازعات کے پرامن اور بلا معاوضہ حل، باہمی مفاہمت اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے پولیس اور ڈی آر سی کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
ڈی آر سی ممبران نے عوامی مسائل کے حل اور قیامِ امن کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس کا اختتام علاقے کے امن، خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کے ساتھ ہوا

Comments