چالیار میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں تین نوجوان جان بحق


وہ چہرے جو کل تک امید، خواب اور زندگی سے بھرے تھے، آج خاموشی کی چادر اوڑھ چکے ہیں۔
موت برحق ہے، مگر جب جوانی میں کوئی چراغ بجھ جائے تو دل کا درد الفاظ سے بیان نہیں ہوتا۔ یہ وہ عمر تھی جب انہیں جینا تھا، کچھ کرکے دکھانا تھا، ماں باپ کا سہارا بننا تھا،لیکن تقدیر کا لکھا کون ٹال سکتا ، آج وہ روشن آنکھیں، مسکراتے چہرے ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئے۔
ان نوجوانوں کی شہادت پر ہمارا دل رنجیدہ اور آنکھ اشکبار ہے، کیونکہ دونوں انتہائی خوش اخلاق ، فرماں بردار اور شریف النفس تھے۔۔
ہم ان کے والدین اور تمام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور ان کی ناگہانی جدائی کو ان کے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے۔


Comments