تھانہ فتحپور میں ڈی آر سیز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ، پروقار تقریب کا انعقاد

سوات: مختلف ڈی آر سیز کا سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ فتحپور میں پروقار تقریب کا انعقاد

سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کے مطابق، ایس پی اپر سوات شوکت علی کی سربراہی میں ڈی آر سیز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ فتح پور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی آر سیز بحرین، مدین، کالاکوٹ، فتح پور اور خوازہ خیلہ کے چیئرمینوں اور ممبران سمیت خواتین ڈی آر سی ممبران نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ڈی آر سی بحرین، مدین، کالا کوٹ، فتح پور اور خوازہ خیلہ کے چیئرمینوں نے اپنی اپنی ڈی آر سیز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

ایس پی اپر سوات نے تمام ڈی آر سیز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے عوام الناس کو مفت انصاف کی فراہمی، بلاعوض انصاف تک رسائی اور ان کے مختلف نوعیت کے مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے پر تمام ڈی آر سی اراکین کی بے مثال خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر سیز دلوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہیں، ان کے مفت انصاف کے باعث بہت سے خاندان بغل گیر ہو کر اپنی سابقہ دل بدیاں بھول گئے ہیں اور اب ایک دوسرے کے ساتھ خوشیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے سوات پولیس کی جانب سے ڈی آر سیز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے اور انہیں درپیش چیلنجز کا فوری طور پر ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان سوات پولیس

Comments

Popular posts from this blog

DPO Shafiullah Orders Public Posting of Drug Dealers and Bailiffs' Pictures in Swat's Khwaza Khela Fatehpur

Report on Qalam Welfare College Bagh Dherai Fatehpur, Swat - Part-I and II Annual Examination 2023

Malak Travel AC Coaster : Swat to Rawalpindi Public Transport