Arif Khan toward the visit of Gilgit Baltistan
۔قُلْ سیرُوا فِی الْاٴَرْضِ فَانْظُرُوا کَیْفَ بدءَ الْخلقَ (عنکبوت۔۲۰)
یعنی کہو کہ زمین میں گھوم پھر کر دیکھو کہ خدا نے کیسے تخلیق کی ۔
جنت نظیر علاوہ گلگت بلتستان پاکستان کے شمال میں واقع ہے جو اپنی خوبصورتی اور قدرتی وسائل کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور کوہ پیماوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔
ہمارے پیارے جناب عارف خان بھی ان دنوں سیرو تفریح کے غرض سے,گلگت بلتستان میں محو سفر ہیں..... اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر وہ ان خوبصورت وادیوں کی سیر کر رہیں ہیں............ اپنے فیس بک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ......
مالک نے چند منظر صرف آوارہ گردوں کے لئے تخلیق کئے ہیں , کچھ دنیائیں صرف خانہ بدوشوں کے لئے بنائی ہیں ، کچھ ہوائیں صرف ان کے جسموں کو چھونے کیلئے بنائی ہیں جن کے دماغ میں آوارگی کا فتور ہوتا ہے روزانہ ایک ہی بستر سے اٹھنے والے نہیں جانتے کہ کسی اجنبی وادی میں شب بسری کے بعد جب آوارہ گرد اپنے خیمے سے باہر آتا ہے تو اسکے سامنے ایک ایسا منظر ہوتا ہے جو وہ زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھتا ہے اور یہ وہی منظر ہوتا ہے جو مالک نے صرف اس کے لئے ، صرف ایک لمحے کے لئے تخلیق کیا ہوتا ہے_
Comments
Post a Comment